Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا ہے،اجلاس میں شرکت کیلئے کوئی شرط نہیں ہے اور نہ ہم تسلیم کریں گے، رانا ثنا ءاللہ

0

وزیراعظم کےمشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کل 11 بجے وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا ہے،تمام پارلیمانی رہنماؤں کو سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو شرکت کی دعوت دی ہے، وزیراعظم کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا ہے،اجلاس میں شرکت کیلئے کوئی کنڈیشن نہیں ہے اور نہ ہی ہم تسلیم کریں گے۔

رانا ثنا ءاللہ نے مزید کہا عمران خان کی صحت سے متعلق ہماری طرف سے کوئی کنڈیشن نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے کسی کنڈیشن کو اکاموڈیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،یہ نیشنل معاملہ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.