لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے کیس میں مدعیوں نے گرفتار پانچ ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔

ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران مدعیوں نے بیان دیا کہ وہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انہیں معاف کر رہے ہیں۔ مدعیوں کی رضامندی کے بعد عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان اور بنگلادیش بورڈ نے آئی سی سی کے سامنے شرائط رکھ دیں۔
یاد رہے کہ بھاٹی گیٹ، داتا دربار کے قریب واقع اس حادثے میں ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر ہلاک ہو گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر اداروں نے واقعے کو مسترد کیا، تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد دونوں کی لاشیں تین کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔
حادثے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور، اسسٹنٹ کمشنر، واسا، ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ٹریفک پولیس اور پولیس کو اس واقعے کا برابر کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔



