Gas Leakage Web ad 1

سیاسی غیریقینی، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1856 پوائنٹس نیچے آگیا

0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1856 پوائنٹس کی کمی سے 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بج کر 36 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1856 پوائنٹس یا 2.95 فیصد کمی کے بعد 61 ہزار 86 پر آگیا، جو آخری کاروباری روز 62 ہزار 943 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’ہفتے کے آخر میں غیر حل شدہ سیاسی غیر یقینی ’ کے سبب آج مارکیٹ کا آغاز دباؤ کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ سیاسی محاذ پر واضح ہونے تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز انڈیکس 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔

انتخابات سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.