Gas Leakage Web ad 1

پوری دنیا انتخابات پرسوالات اٹھا رہی ہے، فواد چوہدری

0

اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا میں انتخابات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس بغیر کارروائی کے 22 فروری کو ملتوی کردی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت بغیر کارروائی 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

جج نے محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو آئندہ تاریخ پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، فواد چوہدری کو دوبارہ 22 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

بعدازاں اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے انتخابات پرسوالات اٹھائے ہیں، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.