اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران کیمیکل ملا دودھ ضبط اور تلف کر دیا گیا۔
اس سال کن ممالک میں روزے کا دورانیہ مختصر اور کونسے میں طویل ہو گا؟
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران 4,700 لیٹر دودھ چیک کیا گیا، جو کیمیائی پاؤڈر کی ملاوٹ کے باعث انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ پایا گیا۔ دودھ کو موقع پر ہی ضبط کر کے تلف کر دیا گیا جبکہ استعمال شدہ کیمیائی پاؤڈر بھی مکمل طور پر تلف کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اصل ملزم یا مالک کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی جاری ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
فوڈ اتھارٹیز نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔