Gas Leakage Web ad 1

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بنگلادیشی مشیرخارجہ اور قطری وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بنگلادیشی مشیرخارجہ اور قطری وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے مشیر خارجہ اور قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ملک میں نئے، فری اینڈ فیئر انتخابات کرانے کا مطالبہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلادیشی مشیر خارجہ توحید حسین کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے پائیدار روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کے درمیان بھی گفتگو ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.