ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرۂ عدالت میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو سزا کا حکم جاری کیا۔
فورسز قربانیوں کا ذکر تو زور شور سے کرتی ہیں، دہشتگردی بڑھتی چلی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان
عدالت نے سیکشن 10 کے تحت دس سال قید، سیکشن 9 کے تحت پانچ سال قید اور سیکشن 26 اے کے تحت دو سال قید کی سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق تمام سزائیں قانون کے مطابق عائد کی گئیں۔
فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد اور رانا عثمان عدالت میں موجود تھے، تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے کوئی بھی وکیل اس وقت کمرۂ عدالت میں موجود نہیں تھا۔