Gas Leakage Web ad 1

مری کی شاہراہوں سے برف صاف، نظام زندگی بحال، سیاحوں کی حفاظت کے لیے پولیس الرٹ

0

مری میں حالیہ برف باری کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کی مشترکہ کوششوں سے تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا کر نظام زندگی بحال کر دیا گیا ہے،

Gas Leakage Web ad 2

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا کے مطابق سنہری دھوپ نکلتے ہی سیاحوں کی آمد میں تیزی آ گئی ہے جبکہ پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے سیاحوں کی حفاظت اور راہنمائی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ برف باری کے بعد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں نے باہمی تعاون سے کام کیا جس کے نتیجے میں مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہیں، ڈی پی او کے مطابق سیاحوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور فیلڈ میں موجود اہلکار ہر مقام پر مدد اور راہنمائی کے لیے دستیاب ہیں، مری پولیس اور ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے دن رات ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں، انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سفر محفوظ اور خوشگوار رہے، انتظامیہ کے مطابق مری میں موسم اس وقت خوشگوار ہے اور سیاحوں کی آمد و رفت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.