اگر وزارتیں چھوڑنے سےکراچی بچتا ہے تو فوراً مستعفی ہونےکو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال

اگر وزارتیں چھوڑنے سےکراچی بچتا ہے تو فوراً مستعفی ہونےکو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال

0

وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کی وزارتیں چھوڑنے سے کراچی کو بچایا جا سکتا ہے تو وہ فوری طور پر استعفا دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ماضی کے واقعات کے طعنے دیے جا رہے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ دوسروں نے خود کیا کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر حادثے کے بعد سندھ حکومت اصلاحات کے بجائے اگلے حادثے کا انتظار کرتی رہتی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں رشوت اور کرپشن کے باعث ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں اور اب انہیں پیپلزپارٹی سے کوئی امید نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہر وزیراعلیٰ لاہور کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے جبکہ سندھ کا ہر وزیراعلیٰ کراچی کو نظرانداز کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جا رہا ہے اور اس وقت ایم کیو ایم میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ پورے نظام سے ٹکرا سکے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے اور ان پر بات کرنا فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے لیے صرف 2 سے 3 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیے۔ ناصر حسین شاہ نے یاد دلایا کہ مصطفیٰ کمال خود ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ بطور ناظم کراچی انہیں سب سے زیادہ فنڈز صدر آصف علی زرداری نے دیے تھے، اور اب کراچی میں ترقیاتی کاموں میں بہتری آ رہی ہے جو آئندہ مزید بہتر ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.