Gas Leakage Web ad 1

جس طرح سندھ نےکارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن

جس طرح سندھ نےکارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن

0

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سندھ حکومت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے، دیگر صوبوں کو بھی ویسی ہی کارکردگی دکھانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے ملک میں سیاست کا معیار صرف ایک دوسرے پر تنقید کرنے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ توجہ عوامی خدمت پر ہونی چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر وزارتِ تعلیم سے علیحدگی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے: رانا سکندر حیات

صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جو سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بتایا کہ یہ جدید علاج دنیا کے صرف گیارہ ممالک میں دستیاب ہے جہاں اس پر لاکھوں ڈالرز کے اخراجات آتے ہیں، مگر سندھ میں یہ سہولت بالکل مفت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 29 لاکھ افراد کا مفت علاج کیا گیا اور این آئی سی وی ڈی (NICVD) میں دل کے امراض کا علاج کروانے والے 56 فیصد مریضوں کا تعلق سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں سے ہوتا ہے۔

شرجیل میمن نے ترقیاتی منصوبوں اور ماحولیات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سندھ حکومت 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ مکمل کر رہی ہے، جس کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو مفت گھر فراہم کیے جا رہے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ مینگروز کے درخت لگانے کے حوالے سے بھی سندھ حکومت نے دو بار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے تھر کے حوالے سے بتایا کہ سندھ حکومت وہاں کے انفراسٹرکچر پر ایک ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے اور وہاں کے کوئلے سے پیدا ہونے والی سستی بجلی پورے ملک کو فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق ملک میں سستی ترین بجلی کی پیداوار تھر کے کوئلے ہی سے ممکن ہے۔

صوبائی وزیر نے معاشی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ بزنس کمیونٹی سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور شاہراہِ بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک بہترین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، تاہم منفی سوچ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 2024 میں سندھ وژن کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ پوری دنیا کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں کے بارے میں علم ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.