Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ڈرونز مار گرائے

0

*بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرونز مار گرائے*

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرونز مار گرائے اور چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے کم درجے کے ڈرونز سے حملے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.