Gas Leakage Web ad 1

جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق، دلہن کا نام اور تاریخ سامنے آگئی

جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق، دلہن کا نام اور تاریخ سامنے آگئی

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے ساتھ ہی دلہن کا نام اور شادی کی تاریخیں بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ ان کی پوتی شانزے شیخ سے طے پایا ہے اور شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف غیر آئینی قرار، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

شیخ روحیل اصغر کے مطابق، شانزے شیخ اور مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور گہری سہیلیاں ہیں اور اسی دوستی کی بنیاد پر دونوں خاندانوں میں قربت بڑھی۔ مریم نواز اپنی بڑی صاحبزادی اور داماد کے ہمراہ رشتہ لے کر آئی تھیں، جس کے بعد نواز شریف نے بھی خاندان کو کھانے پر مدعو کیا۔ شادی کے تمام انتظامات اور معاملات دونوں خاندانوں کی خواتین نے باہمی مشاورت سے طے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کو سادہ اور محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔ مہندی اور ولیمے کی تقریبات جاتی عمرہ میں منعقد کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد اب وہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.