پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار غربت میں کمی کیلیے ناکافی ہے، عالمی بینک

پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار غربت میں کمی کیلیے ناکافی ہے، عالمی بینک

0

اسلام آباد — عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پائیدار ترقی کے لیے فوری معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد اور معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں یہ شرح نمو معمولی بہتری کے ساتھ 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

پاکستان نے جِلدی مرض فنگل انفیکشن کی دوا بنالی

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ ہر سال تقریباً 16 لاکھ نوجوان روزگار کی منڈی میں شامل ہو رہے ہیں، جن کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی رفتار انتہائی سست ہے۔ ادارے نے کہا کہ موجودہ معاشی نمو غربت میں خاطر خواہ کمی لانے کے لیے کافی نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو اگلے سال 6.8 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات، مالی نظم و ضبط، اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.