پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل 31 اکتوبر 2025 کو ادا کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ یکم اور 2 نومبر (ہفتہ اور اتوار) کی سرکاری تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تمام اکاؤنٹنٹ جنرل اور ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ 31 اکتوبر تک ادائیگی کا عمل مکمل کریں۔ مراسلہ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری کیا گیا اور اسے تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیجا گیا ہے۔
مزید برآں، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ کے دفتر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔