عمران خان سے ملاقات کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

عمران خان سے ملاقات کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

بینچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل تھا اور اس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کی کہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ معطل کیے گئے رولز وفاق کے نہیں بلکہ اب پنجاب کے جیل رولز کے تحت آتے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ پر شوہر کا جذباتی پیغام

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہر بار نام فراہم کیا جاتا ہے مگر اجازت نہیں دی جاتی، اور جو لوگ اجازت کے لیے شامل ہوتے ہیں ان میں اکثر باہر کے افراد شامل کر دیے جاتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتی ہیں، مگر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کوئی فہرست موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ 24 مارچ کے لارجر بینچ کے آرڈر کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے عملدرآمد کریں اور سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو ملاقات کرائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.