ٹماٹروں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ شہری پریشان

ٹماٹروں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ شہری پریشان

0

ملک بھر میں ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 322 روپے مقرر ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں ٹماٹر 650 روپے کلو، گلشن اقبال اور برنس روڈ میں 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

چین؛ صدر کے قریبی 2 اعلیٰ جنرلز سمیت 9 فوجی افسران کرپشن الزام میں برطرف
گزشتہ ہفتے تک ٹماٹر 240 سے 300 روپے فی کلو دستیاب تھا، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پیاز بھی 20 روپے مہنگی ہو کر 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

آلو کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ہرا دھنیا اور پودینہ 35 روپے فی گڈی دستیاب ہیں، جب کہ گوبھی، بینگن، توری اور کرو کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کی قوتِ خرید متاثر ہوئی ہے۔ پشاور میں ٹماٹر نے 400 روپے فی کلو کی حد عبور کر لی ہے جبکہ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

فیصل آباد میں انتظامی کمزوری کے باعث دکانداروں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں، مٹر اور ٹماٹر 500 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.