اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکرات کی خود نگرانی کا اعلان
اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ہدف کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی جانب سے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر خصوصی صنعتی زون کے قیام کی پیشکش کی گئی ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔
یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل 2025 میں دی گئی تجویز پر عملی پیش رفت کا نتیجہ ہے، جس سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعاون کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام سے ترک کمپنیوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، تجارتی اخراجات کم ہوں گے اور کراچی سے وسطی ایشیا و خلیجی ممالک تک برآمدات مزید آسان ہو جائیں گی۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے یہ اقدامات نہ صرف ترکیہ کی سرمایہ کاری بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کو فروغ دیں گے۔
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.