Gas Leakage Web ad 1

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاریاں شواہد کی بنیاد پر ہوئیں، ملزم شیر شاہ حسان نیازی کیساتھ تھا,ذرائع

0

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کی گئی،

Gas Leakage Web ad 2

جن میں نو مئی دو ہزار تئیس کے جناح ہاؤس حملے میں ملوث شیر شاہ خان اور شاہ ریز خان شامل ہیں، شیر شاہ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس وین کو آگ لگانے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزامات ہیں، جبکہ پولیس کے پاس شیر شاہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کی ویڈیو ریکارڈ بھی موجود ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ حملے کے بعد روپوش ہو کر لندن چلا گیا تھا اور ریاست مخالف ڈیجیٹل مہم بھی چلاتا رہا، اسے بائیس اگست دو ہزار پچیس کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا،

شاہ ریز کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد اکیس اگست دو ہزار پچیس کو ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اگلے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.