Gas Leakage Web ad 1

گوگل سرچ کو مکمل طور پر بدل دینے والا فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب

0

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو مکمل طور پر بدل دینے والا فیچر اے آئی موڈ مارچ 2025 میں امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس کے بعد اسے چند اور ممالک میں بھی صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اب یہ فیچر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اے آئی موڈ فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد چیٹ جی پی ٹی سرچ جیسی مقبول سروسز سے مقابلہ کرنا ہے۔اے آئی موڈ کو صارفین کے پیچیدہ اور مختلف حصوں پر مبنی سوالات کے جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل سرچ کے اندر کسی بھی موضوع کی گہرائی میں جاکر جانچ پڑتال کرسکیں گے۔چیٹ بوٹ جیسے انٹرفیس میں صارفین فی الحال انگلش زبان میں مختلف موضوعات کو سرچ کرسکیں گے۔

مارچ میں اے آئی موڈ کو متعارف کراتے ہوئے گوگل نے بتایا تھا کہ ماضی میں تفصیلی موازنے کے لیے متعدد بار سرچ کرنا پڑتا تھا مگر اب یہ کام بہت آسان ہو جائے گا۔

اے آئی موڈ کے ذریعے آپ ویب مواد تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم سورسز جیسے نالج گراف کا جائزہ لینا بھی ممکن ہوگا۔گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اے موڈ کو زیادہ اسمارٹ بھی بنایا جا رہا ہے یا یوں کہہ لیں کہ وہ اے آئی ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرکے آپ کے لیے ریسٹورینٹس میں بکنگ کروا سکے گا۔مگر یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں گوگل اے آئی الٹرا سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.