Gas Leakage Web ad 1

سینیٹ: انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور، کامران مرتضیٰ کی تجاویز مسترد

0

سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا، بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا تھا جبکہ جے یوآئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم مسترد کردی گئیں، بل کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی ارکان ہاؤس سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشت گردی قانونی 2025 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا، جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں جنہیں ایوان نے مسترد کردیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ترامیم کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو بل بھجوانے کی تحریک بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دہشت گردوں کے حامی ہیں، اس بل کو کمیٹی میں بھجواتے تو قیامت نہیں آجاتی، یہ ترمیم آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ فیصل سبزواری کی بات سے لگا وہ بے بسی میں ووٹ دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کے بعد دہشت گرد ناچتے ہوئے ان کے گاؤں گئے تھے، اس ترمیم کا ہمارے خلاف اطلاق ہوگا، لیکن ہم تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہیں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قانون میں اسلامک ٹچ نہیں دینا چاہتے، بدقسمتی سے ہم کمپرومائز کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، لاپتا کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، یقینی بنائیں کہ اختلاف رائے پر کسی پر اس قانون کا اطلاق نہ ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.