رتی گلی کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں محصور 700 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، انتظامیہ، پولیس، ڈی ڈی ایم اے، محکمہ سیاحت،1122کے اہلکاران اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔قبل ازیں رست گئے سیاحوں کو رتی گلی بیس کیمپ میں رات کو مفت رہائش وکھانا فراہم کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں و دیگر نے سیاحوں کو 23گھنٹوں میں ریسکیو کیا۔تمام سیاہ بحفاظت محفوظ مقامات آٹھمقام /کیرن، اور شاردہ پہنچ گئے۔سیاحوں نے حکومت آزاد کشمیر کی امدادی کارروائیوں کو سراہا ہے۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر مظہر سعید شاہ سیاحوں کو ریسکیو کرانے کے بعد آخر میں ریسکیو کرائے گئے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کی آزاد کشمیر کے سب سے بڑے کامیاب ریسکیوآپریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکی