پاکستان

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کاآج سے باقاعدہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان

گلگت (سٹاف رپورٹر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نےآج سے باقاعدہ احتجاجی جلسوں کا آغاز کر دیا۔گلگت دنیور علمدار چوک شاھراہ قراقرم پر احتجاجی جلسہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اپنے حقوق کے حصول ،گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف،آٹا کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اور گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023 اور غیر قانونی صوبائی اور وفاقی ٹیکسز کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ھوئے بھرپور احتجاج کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ھوئے صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ فی الفور گندم کی سابقہ قیمتوں پر عوام کو معیاری گندم فراہم کرے،علاقے میں بجلی کے بحران پر فوری طور پر قابو پائے ۔جب تک حکومت گلگت بلتستان اپنے ناجائز ظالمانہ فیصلے واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاجی جلسے پورے گلگت بلتستان میں جاری رھینگے اور حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے۔اگر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے پیش کئے جانیوالے عوامی مطالبات فوری حل نہیں کئے تو چلو چلو گلگت چلو کی تحریک کا آغاز کرینگے۔

مزید پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید احمد تاحیات نااہل قرار

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button