پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر متاثر

0

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں اور صارفین کو وی پی این کے ذریعے بھی رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صارفین نے ایکس تک رسائی میں تعطل کی شکایات کی ہیں۔

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) یا دیگر حکام کی جانب سے اس تعطل کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی واضح کیا گیا کہ یہ پابندی حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

یاد رہے کہ رواں سال کے دوران ایکس کی سروسز پاکستان میں مسلسل متاثر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.