پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں بڑی پیش رفت، این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا جائنٹ ونچر منظور 

0

اسلام آباد: پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جائنٹ ونچر کی منظوری دے دی ہے، جس سے ملکی روڈ فریٹ لاجسٹکس کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبے کے تحت جائنٹ ونچر میں این ایل سی کے 60 فیصد جبکہ ڈی پی ورلڈ کے 40 فیصد شیئرز ہوں گے۔ یہ اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (SIFC) کی سرمایہ کاری بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر تجارتی مسابقت میں اضافہ کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس جائنٹ ونچر سے پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی اور بہترین بین الاقوامی معیارات متعارف کرائے جائیں گے، جس سے نہ صرف نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کو پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.