گیس چوری کے خلاف کارروائی، 254 غیر قانونی کنکشن منقطع، 26 لاکھ سے زائد جرمانے

0

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 254 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ 26 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

لاہور میں 81 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 8 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ فیصل آباد میں 29 کنکشن کاٹے گئے اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ شیخوپورہ میں 7 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ملتان میں 45 کنکشنز گیس چوری پر اور مزید 24 کنکشنز کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر کاٹے گئے۔ بہاولپور میں 9 کنکشنز گیس چوری اور 53 کنکشنز کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر منقطع کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں 1 غیر قانونی کنکشن منقطع کیا گیا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ساہیوال میں 5 غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیے گئے اور 10 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن کے مطابق گیس چوری کے خاتمے اور شفاف گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.