پاکستانتجارت

پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق نگران وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ہماری حکومت نجکاری پر فوکس کر رہی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، بیرونی سرمایہ کار زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا آغار کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کررہے ہیں، ہم نجکاری پر فوکس کر رہے ہیں اور ہماری اولین ترجیح پی آئی اے کی نجکاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بین الاقوامی امن کےلیے اپناکرداراداکرتارہے گا،انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے بھی مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button