Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی و اہلخانہ کیخلاف پوسٹ پر سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم

0

گلوکار سلمان احمد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان احمد کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے، آپ کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، آپ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.