پشاور(نیوزڈیسک)صوبہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق اسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض زیرِ علاج ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور: مون سون بارشوں کے سبب ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 108 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 101 افراد صحت یاب ہو گئے۔