گلگت بلتستان: پی ڈی ایم اتحاد کی نامزد سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

0

گلگت:  گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا، پی ڈی ایم اتحاد کی نامزد امیدوار سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئیں۔

ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے پی پی پی رکن سعدیہ دانش کی حمایت کی، پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے مقابلے میں ڈپٹی سپیکر کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

 

یوں سعدیہ دانش گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر بن گئیں، پی ٹی آئی نے اپنے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد لاکر ڈپٹی سپیکر کو سپیکر بنایا تھا، اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے کی۔
 

Leave A Reply

Your email address will not be published.