ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

0

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر مہنگاہوکر 1957 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا بھی مقامی صرافہ بازار میں اثر ہوا۔ ملک میں ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1371 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے پر ہی برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.