اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں،طالبان کے ساتھ اپوزیشن کے روابط ہیں،افغانستان کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں خونریزی کے لئے استعمال ہو رہی ہے،ہمیں حق پہنچتا ہے کہ اپنے دشمنوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ اگر افغانستان اور پاکستان امن میں رہنا چاہتے ہیں تو یہ سب سے اچھی بات ہو گی، افغانستان سے پاکستان میں خونریزی کے معاملے پر سیاست نہ کریں، اپوزیشن دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے تو انکی مرضی ہے۔خواجہ آصف کے خطاب کے دوران اپوزیشن شور شرابا کرتی رہی۔