Gas Leakage Web ad 1

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کی مخالفت

0

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست کی وفاقی حکومت کے وکیل نے مخالفت کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالف کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024ء پر نہیں ہو سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے۔

عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.