Gas Leakage Web ad 1

مکہ، گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ دوڑی،ایک شہری جاں بحق

0

مکہ(نیوزڈیسک) مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق،21 زخمی ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق افطار سے کچھ دیر قبل تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی۔

جائے وقوعہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی دوسری گاڑیوں سے بھی ٹکرائی تھی۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.