امریکہ کے قانون ساز فلسطینیوں کی امدادی سرگرمیوں کے لیے وسائل دینے کے خلاف متحد

0

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی قانون سازوں نے ایک نیا قدم لیتے ہوئے کوشش شروع کر دی ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے قائم ادارے اونرواکو امریکہ آئندہ بھی فنڈز فراہم نہ کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیصلے میںاونرواپر اسرائیل نے الزام لگایاکہ اس کے غزہ میں کام کرنے والے 13000 ‘ اونروا’ کارکنوں میں سے 12 کارکن سات اکتوبر کے حملے میں حماس کے معاون بنے رہے۔

اسرائیل کی طرف سے یہ الزام سامنے آتے ہی امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے غزہ کے بے گھر لاکھوں فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں امداد کرنے والے ادارے ‘ اونروا’ کے لیے امریکی فنڈنگ بند کر دی۔ امریکی اقدام کے بعد دوسرے کئی امریکی اتحادیوں نے بھی اسرائیلی الزام کی بنیاد پر تحقیقات شروع ہونے سے بھی پہلے ہی اسرائیلی الزام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس فیصلے پر مغربی ممالک کا عمل درآمد ابھی جاری ہے جبکہ امریکہ نے فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کے اس ادارے کے خلاف مزید جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے جمعرات کے روز 1.2 ٹریلین ڈالر کے فنڈنگ پیکج کا اعلان کیا گیا ہے کہ یہ امریکی حکومت کی رقم موجودہ سال میں بچ جانے والے فنڈز یا اگلے مالی سال کے دوران اونرواکو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.