Gas Leakage Web ad 1

براڈ پیک حادثے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سخت نوٹس، قوانین پر نظرِثانی کا فیصلہ

0

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے رواں سال کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے متعدد حادثات، بالخصوص براڈ پیک کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کوہ پیماؤں، ٹریکنگ گروپس، گائیڈز اور پورٹرز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر **1999 کے ٹریکنگ رولز اینڈ ریگولیشنز، طریقہ کار اور ایس او پیز** کا جامع ازسرنو جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی ممکنہ غفلت یا انتظامی کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین بھی کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ پارکس سبطین احمد کریں گے۔

کمیٹی پرمیٹ و رجسٹریشن، لائژن آفیسرز اور ماؤنٹین گائیڈز کی ذمہ داریوں، حفاظتی سامان، پورٹرز کی فلاح و بہبود، انشورنس، طبی سہولیات، ہیلی کاپٹر ایویکوایشن، مواصلات اور سرچ اینڈ ریسکیو کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ وزیراعلیٰ نے موجودہ انشورنس کوریج کو بھی خطرات اور اخراجات کے مطابق مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن اور ریسٹرکٹڈ زونز سمیت مختلف ٹریکس اور پاسز کی درجہ بندی کو بھی زمینی حقائق کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے، جبکہ ڈیجیٹل پرمیٹ و رجسٹریشن اور اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنایا جائے۔ کمیٹی کو **15 دن کے اندر جامع رپورٹ، سفارشات اور ترمیم شدہ قوانین و ایس او پیز کا مسودہ** پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.