Gas Leakage Web ad 1

کمشنر دیامر استور ڈویژن کا آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا دورہ، طبی سہولیات میں بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

0

چلاس: کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ نے ایڈیشنل کمشنر نثار احمد کے ہمراہ ریجنل ہیڈکوارٹر (آر ایچ کیو) ہسپتال چلاس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات اور جاری ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر-استور ریجن ڈاکٹر مبین خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب احمد خان، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم اللہ اور کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر مشتاق بھی موجود تھے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب احمد خان نے کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات، جاری ترقیاتی منصوبوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر عظیم اللہ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے صفائی، نظم و ضبط، مریضوں کی معیاری دیکھ بھال اور سرکاری نظام کی بہتری پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کمشنر نے ہسپتال کے تمام انتظامی اور طبی امور پر جامع بریفنگ طلب کی تاکہ ادارے کی ضروریات اور مسائل کا مکمل جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

انہوں نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں طبی سہولیات کی توسیع، ادارے کی بہتری اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے مثبت نتائج عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.