Gas Leakage Web ad 1

ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی، ایرانی جنرل نے خبردار کردیا

0

ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا کا کہنا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے ایک بیان میں محمد رضا نے کہا کہ امریکاکسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانےکی صلاحیتوں کو روک نہیں سکتا۔

انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پرمسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو اس بار یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی اور اس ماہ تیار کیے گئے میزائلوں سے جواب دیا جائےگا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر 28 فروری کو تباہ کن حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائیاں کی تھیں اور دونوں فریقین کے درمیان 40 روز تک جنگ چلی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے دونوں ممالک دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادہ ہوئے جس کے بعد 11 اپریل کو دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات بھی ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.