Gas Leakage Web ad 1

دفتر کی فون کالز دفتری اوقات کے بعد نہ اٹھانے پر قانون سازی، بل پیش کر دیا گیا

دفتر کی فون کالز دفتری اوقات کے بعد نہ اٹھانے پر قانون سازی، بل پیش کر دیا گیا

0

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں ایک نیا بل پیش کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا قانونی حق دیا جائے گا۔ اس بل کو ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پرائیوٹ ممبر بل رکنِ پارلیمنٹ سپریا سولے نے پیش کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے مقررہ وقت کے بعد کسی کال کا جواب دینے یا ای میل ریپلائی کرنے کا پابند نہ ہو۔

بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی سہولتوں کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اہم بلز بھی پیش کیے گئے ہیں۔

اس بل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا میں بھی ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد ’’ڈس کنیکٹ‘‘ ہونے کا قانونی حق دیا جا چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.