Gas Leakage Web ad 1

غزہ امن فورس کا حصہ بننے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنا ہمارا کام نہیں، اسحاق ڈار

غزہ امن فورس کا حصہ بننے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنا ہمارا کام نہیں، اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ امن فورس میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہفتے کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ پاکستان بین الاقوامی فورس میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا یا فلسطینی مزاحمتی ڈھانچے کو کمزور کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سے مشورہ کر کے فورس بھیجنے کا اصولی اعلان کیا ہے، لیکن پہلے اس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار کو حتمی شکل دی جائے۔

پاکستان اور مصر دہشتگردی کیخلاف متحد؛ سیاسی، دفاعی، معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انڈونیشیا نے بھی غزہ میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیا تھا اور پاکستان نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی اتھارٹی کا دائرہ کار ہے، اور یہ بین الاقوامی فورس کا مقصد نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا اہم جزو انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF) کا قیام ہے، جس میں بنیادی طور پر مسلمان اکثریتی ممالک کی افواج شامل ہوں گی۔ اس فورس کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم کرنا، انسانی امداد کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنانا اور غزہ میں انتظامی ڈھانچے کے فوری استحکام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.