sui northern 1

وفاقی آئینی عدالت کی آفیشل ویب سائٹ لانچ، تمام ججز کی پروفائلز اورکازلسٹ دستیاب

وفاقی آئینی عدالت کی آفیشل ویب سائٹ لانچ، تمام ججز کی پروفائلز اورکازلسٹ دستیاب

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کی آفیشل ویب سائٹ باضابطہ طور پر لانچ کر دی گئی ہے۔

sui northern 2

ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس امین الدین کا ایک پیغام بھی عوام کے سامنے لایا گیا ہے، جس میں عدالت کے مقاصد اور عوام کو عدالتی نظام تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

لیہ: پیسے کے لالچ میں اپنا ہی بیٹا فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد پکڑا گیا

نئی ویب سائٹ پر وفاقی آئینی عدالت کے تمام ججز کی پروفائلز دستیاب ہیں، جس کے ذریعے عوام اور قانونی ماہرین ہر جج کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ معلومات آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آئندہ عدالتی ہفتے کے مقدمات کی کیس لسٹ بھی ویب سائٹ پر عوام کے لیے جاری کر دی گئی ہے، جس سے وکلاء، طلبہ اور عام شہری آسانی سے عدالتی شیڈول اور مقدمات کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ کا بنیادی مقصد شفافیت کو فروغ دینا، عدالتی کارروائیوں کی معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور عوام کو عدالتی نظام کے قریب لانا ہے۔

ویب سائٹ کے ذریعے مقدمات کی تازہ ترین اپ ڈیٹس، احکامات اور فیصلے بھی آن لائن دیکھے جا سکیں گے۔ عوام اور قانونی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے، جس سے عدالتی معلومات کی رسائی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.