sui northern 1

لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار

لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار

0
Social Wallet protection 2

لاہور پولیس نے شہر میں گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے اور شہریوں کو زخمی کرنے والے ایک خطرناک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

sui northern 2

پولیس ترجمان کے مطابق، ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی خطرناک گروپ کو گرفتار کیا۔

گرفتار کردہ ملزمان میں سمسون، آکاش اور تنویر کے نام شامل ہیں۔

پاکستانی نوجوان کی محبت پولش خاتون کو پاکستان کھینچ لائی، اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں کسی گھر میں کام کرتا تھا، جس نے اپنے دوستوں آکاش اور تنویر کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے واردات کے دوران بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کے افراد کو زیپ ٹائز اور ڈکٹ ٹیپ سے باندھ دیا۔ تاہم، گھر والوں کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ پہنے ہوئے ملزم سمیت دیگر ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے چاقو، ڈکٹ ٹیپ، زیپ ٹائز اور ماسک برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی کینٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی پڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.