sui northern 1

سود و بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی موت، انصاف نہ ملنے پر شوہر نے خودکشی کرلی

سود و بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی موت، انصاف نہ ملنے پر شوہر نے خودکشی کرلی

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی میں سود اور مبینہ بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی پراسرار موت کے بعد انصاف نہ ملنے پر شوہر نے بھی خودکشی کرلی، جس پر اہل خانہ نے لاش کے ساتھ ایس پی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

sui northern 2

پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع

گوجرخان کے علاقے میں خاتون نے کچھ عرصہ قبل سود خوروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے ظلم سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی اور اپنے شوہر کے لیے ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی تھی۔

تاہم آج خاتون کے شوہر شیراز آفتاب نے بھی دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر جان دے دی۔ لواحقین نے ان کی لاش ایس پی گوجرخان کے دفتر کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

شیراز آفتاب کے والد نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کی موت کے ذمہ دار پولیس افسران ہیں، کیونکہ وہ ملزمان کو کرسی پر بٹھا کر ان سے بیان لیتے رہے جبکہ میرا بیٹا، جو مدعی تھا، کھڑا رہا۔ ان کے مطابق بیٹا گھر آکر رو پڑا اور کہا کہ "ابو، مجھے سمجھ آگیا ہے، یہاں انصاف نہیں ملے گا۔”

بعدازاں ایس پی صدر انعم شیر نے مظاہرین سے ملاقات کی اور احتجاج ختم کرانے کے لیے مذاکرات کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.