پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
27 ویں آئینی ترمیم: صوبوں میں وزرا اور مشیروں کی تعداد بڑھانے کی ترمیم منظور
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) 21 نومبر تک آن لائن درخواستیں وصول کرے گا۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ یکم دسمبر، دوسری پانچ دسمبر اور تیسری گیارہ دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹ بالترتیب 2، 8 اور 14 جنوری کو جاری کی جائیں گی۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے بھی آن لائن درخواستیں 21 نومبر تک وصول کی جائیں گی۔ ان کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹ بالترتیب 18، 25 اور 31 دسمبر کو جاری کی جائیں گی۔