وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

0

الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

گورنر کےلیے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، یہ عہدہ میری جائیداد نہیں، فیصل کریم کنڈی

الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار اور والد کا نام درج نہیں تھا۔

عدالت نے کہا کہ مریم نواز سمیت دیگر فریقین کے وکیل بیرسٹر اسد اللہ کے دلائل قابلِ قبول ہیں اور درخواست باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مہر شرافت علی نے لاہور کے حلقے پی پی 159 سے مریم نواز کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے یہ درخواست دائر کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.