Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، مگر کتنا؟

0

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھی اور نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت میں 785 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 267 ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 3390 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.