سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نےچودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے پرویز الٰہی کے عدم پیشی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
پرویزالٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ،عدالت نےپرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔