Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر دونوں نے چند روز قبل اپنی شادی کی تصدیق دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو کے ذریعے کی۔

شادی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ جوڑے کا نکاح رمضان سے قبل مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں فیملی اور قریبی دوست شرکت کریں گے اور پھر پاکستان آنے کے بعد باقاعدہ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔

تاہم اب جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ میں کبریٰ اور گوہر رشید کا نام لکھا دیکھا جاسکتا ہے تاہم کارڈ میں شادی کی تاریخ اور تقریبات کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.