Gas Leakage Web ad 1

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، کب ہو گا ؟ جانیں

0

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسپیکر کا پیغام تمام ارکان کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس دن 11 بجے ہونا تھا تاہم اسپیکر سردار ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس غیر معمولی صورتحال میں تبدیل کرک آج شام 6 بجے کو طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل پیش ہو گا۔

اس کے علاوہ ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور قومی کمیشن برائے خواتین ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.