Gas Leakage Web ad 1

امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے

0

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرنے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران جنگ پر ٹرمپ پالیسی سے اختلاف سامنے آ گیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے ریپبلکنز کی انتخابی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیدار ایران کے معاملے پر سفارتی حل کے حامی ہیں۔ امریکی انتظامیہ میں ایران کے خلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض عہدیداروں کی ایران پر فوجی حملوں میں مزید شدت لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ریپبلکنز کی انتخابی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے حامی ہیں جبکہ انتظامیہ میں اختلافات برقرار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.