Gas Leakage Web ad 1

بھارت: خلیج بنگال کا طوفان ’ارنب‘ مزید شدت اختیار کرگیا، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

0

بھارت: خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’ارنب‘ مزید شدت اختیار کرگیا، جس کے پیش نظر بھارتی مشرقی ساحلی علاقوں میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر متعدد ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
یونیورسٹی روڈ بہت بڑا چیلنج رہا ہے جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا: میئر کراچی
خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سمندری طوفان بدھ کی صبح بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ احتیاطی اقدامات کے تحت ریاست اڑیسہ کے 5 اضلاع میں آج اور کل اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام نے نیپال میں بھی سیاحوں کو بلند پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث جمعرات کی رات سے ہفتے تک ہمالیائی خطے میں شدید بارشوں، برفانی طوفان اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.